اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹریفک پولیس پنجاب

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ  لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی یا تعطل نہیں جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ڈرائیونگ لاءسنس کارڈ کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے

ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کے تمام واجبات اور بلز باقاعدگی سے ادا کیے جا رہے ہیں، نجی کمپنی کے ساتھ ٹریفک پولیس پنجاب کے ورکنگ ریلیشن شپ بہترین اور مؤثر ہیں۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔

ٹریفک پولیس پنجاب کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کسی قسم کی قلت نہیں، ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ تعلقات بمطابق کنٹریکٹ جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے