اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کیے جانے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کر لی، اطلاعات کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر ملاقات کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے اور میڈیا سے باضابطہ گفتگو نہیں کی۔

تاہم مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق عمران خان تک مکمل رسائی دی گئی، رپورٹ سپریم کورٹ میں داخل کرانے تک مناسب نہیں کچھ کہوں ، دیکھ لیں تین گھنٹے کے بعد باہر آیا ہوں، عمران خان کی صحت ٹھیک ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کیا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے