اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی، مریم نواز

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد پر مریم نواز کا میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا جب کہ اُنہوں نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی۔

مریم نواز کا اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا پہلا دورہ بلوچستان کا ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں، خیرمقدم کرنے پر سرفراز بگٹی کی شکر گزار ہوں اور یہاں کے لوگوں کی ملک کے ساتھ عقیدت کو سراہتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرفراز بگٹی موجودہ حالات میں بہت اچھا کام کررہے ہیں، بلوچستان کے لئے پنجاب کے وسائل اور خدمات حاضر ہیں، بلوچستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں، دعا ہے کہ بلوچستان خوب آگے بڑھے، امن و امان اور خوشیوں کا گہوارہ بنے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کر سکوں، حوصلے اور استقامت کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صوبے کے معاملات چلارہے ہیں، بلوچستان کو فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ دُعا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا جلد خاتمہ ہو، سکیورٹی کے لئے معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے