اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہو گا

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہو گا، پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند سورج کے عین سامنے آئے گا مگر چونکہ چاند اس وقت زمین سے نسبتاً دور ہوگا، اس لئے سورج مکمل طور پر نہیں چھپے گا بلکہ سورج کے گرد آگ کے دائرے جیسا منظر نظر آئے گا جسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی اداروں کے مطابق یہ گرہن 17 فروری کو ہوگا اور اس کا زیادہ سے زیادہ مرحلہ عالمی وقت کے مطابق تقریباً 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ مکمل عمل تقریباً 09:56 سے 14:27 یو ٹی سی تک جاری رہے گا۔

ماہرین کے مطابق مکمل رِنگ آف فائر کا نظارہ صرف انٹارکٹیکا کے دور دراز علاقوں میں ممکن ہوگا جبکہ جنوبی افریقا، جنوبی امریکا اور سمندری علاقوں کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔

سائنس ویب سائٹس کے مطابق اس گرہن کے دوران چاند سورج کے تقریباً 96 فیصد حصے کو ڈھانپے گا اور یہ منظر زیادہ سے زیادہ تقریباً دو منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور ایشیا کے بیشتر علاقوں میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا، تاہم دنیا بھر کے لوگ اسے لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھ سکیں گے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے خصوصی حفاظتی چشمے استعمال کرنا ضروری ہوتے ہیں کیونکہ براہ راست سورج کو دیکھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے