اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پرویز مشروف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ خان اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو وائرل

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پرویز مشروف کی نواسی کی شادی میں ماہرہ خان اور شہریار منور کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی۔

معروف ہدایت کار عاصم رضا کی صاحبزادی مریم رضا کی شادی کی تقریبات نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئیں، جہاں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کر کے محفل کو یادگار بنا دیا۔

 

 

مریم رضا سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف(مرحوم) کی نواسی ہیں، اسی نسبت سے یہ تقریبات پہلے ہی خاص توجہ کا مرکز تھیں، تاہم تقریب کی رونق اس وقت دوبالا ہوگئی جب ماہرہ خان، شہریار منور، زارا نور عباس سمیت دیگر معروف فنکار ایک ساتھ نظر آئے۔

 

مختلف تقریبات میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی اور فواد خان کی آمد نے بھی ماحول کو مزید رنگین بنا دیا، جبکہ مہندی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

مہندی کے موقع پر ماہرہ خان اور شہریار منور نے فلمی انداز میں رقص پیش کیا جس نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ دونوں فنکاروں کی اسٹیج پر ہم آہنگی اور کیمسٹری کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ تقریب میں شریک دیگر ستارے بھی اپنے شریکِ حیات کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور موسیقی کی دھنوں پر جھومتے نظر آئے۔

عاصم رضا کی صاحبزادی کی یہ شادی نہ صرف خاندان کے لیے بلکہ شوبز حلقوں کے لیے بھی ایک یادگار اور اسٹار اسٹڈڈ ایونٹ ثابت ہوئی، جس کی جھلکیاں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے