اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ عکاشہ گل انٹرویو کے دوران ماضی کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(ویب ڈیسک)گلوکارہ ومیزبان عکاشہ گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک لائیو پروگرام کے دوران اپنی ماضی کو یاد کرتے ہوئے رو پڑیں۔

عکاشہ گل ایک معروف پاکستانی ٹیلی وژن میزبان، گلوکارہ اور اداکارہ ہیں، انہوں نے مستیاں، خبرناک، شہرنامہ اور شو ٹائم ود رمیز راجہ جیسے مقبول ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

اس کے علاوہ وہ اس وقت نجی ٹی وی کے پنجابی پوڈکاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جہاں وہ پنجابی پس منظر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے انٹرویوز کرتی ہیں۔

گلوکارہ کے یوٹیوب چینل پر 114 ہزار سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ اپنے گانے اور منی وی لاگز اپ لوڈ کرتی ہیں۔عکاشہ گل کو خاص طور پر مستیاں میں ان کی نقالی اور نجی ٹی وی پر کیے گئے روڈ شوز کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

شعیب آدم کے پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔

عکاشہ گل کا کہنا تھا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، میرے پاس اس کی تصویریں بھی ہیں اور میں وہ آپ کو دکھاسکتی ہوں، ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا۔

 

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے