اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر مریم اورنگزیب کا وزیراعلیٰ اور عوام کو خراجِ تحسین

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محفوظ بسنت کے کامیاب انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور عوامِ لاہور کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت صرف ایک تہوار نہیں بلکہ اچھی قیادت اور عوامی تعاون کی کامیاب مثال ہے جس  نے ناممکن کو ممکن بنا دیا، لاہور کی ایئر کوالٹی میں بہتری، ثقافتی رنگوں کی بحالی اور سیاہ آسمان کے بجائے نیلے آسمان کی واپسی ایک یادگار لمحہ ہے، جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں اہلِ لاہور  نے ایک مقصد کیلئے متحد ہو کر کام کیا اور محفوظ بسنت منا کر بہترین مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دو سال کی مسلسل محنت سے فضا کو دھوئیں سے پاک کیا اور آلودگی کے باعث سیاہ ہونے والے آسمان کے قدرتی رنگ واپس لوٹائے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے ہر شعبے میں آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے۔

صوبائی وزیر کے مطابق صنعتوں، فیکٹریوں، بھٹوں، گاڑیوں، رکشوں، ہوٹل مالکان سمیت اہلِ پنجاب اور خصوصاً لاہوریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کا بھرپور ساتھ دیا، جس کے نتیجے میں دہائیوں بعد لاہوریوں  نے صاف اور نیلا آسمان دوبارہ دیکھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہتر فضائی معیار اور صاف نیلا آسمان دراصل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن اور عوام کی مشترکہ محنت کا انعام ہے، انہی کوششوں کی بدولت سموگ میں نمایاں کمی آ رہی ہے اور پاکستان کے ثقافتی دل لاہور میں میلوں، تہواروں اور ثقافت کی رونقیں واپس لوٹ آئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے