10 Feb 2026
(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم کا میچ سے پہلے خامیوں کو دور کرنے کے لئے کولمبو میں پریکٹس سیشن ہوا۔
واضح رہے کہ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے مات دی تھی۔
نیدرلینڈز اور نمیبیا میں بھی آج مقابلہ ہو گا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای بھی آمنے سامنے ہوں گے۔
