09 Feb 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 246 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، حادثات میں 302 افراد زخمی ہوئے جبکہ 199 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہوا اور 302 افراد زخمی ہوئے، 119 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 183 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
