اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی پی ایس سی: امیدواروں کا امتحانی مرکز تبدیل؛ اہم فیصلہ آ گیا

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امیدواروں کے امتحانی مراکز کی تبدیلی کے حوالے سے نیا اہم فیصلہ آگیا۔

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے حتمی منظوری دے دی ۔  ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق  امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواستیں صرف مخصوص حالات میں قابلِ غور ہوں گی ۔ امیدوار طبی بنیادوں پر ، امتحانات کا باہمی ٹکراؤ، قریبی رشتہ دار کی شادی یا وفات درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

خواتین امیدواروں کے لیے حمل یا زچگی، قدرتی آفات یا سنگین امن و امان کی صورتحال  میں اہل ہوں گی۔ ایسی تمام درخواستوں کے ساتھ مستند اور قابلِ تصدیق دستاویزی ثبوت فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ ۔امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے درخواست تحریری امتحان سے کم از کم سات دن قبل جمع کروانا ضروری ہوگا۔

بغیر دستاویزی ثبوت کے کسی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ملازمین اگر درخواست دیں گے تو ان کے لیے امتحانی مرکز لاہور ہی ہو گا، درخواستوں کا فیصلہ میرٹ پر  تین سے پانچ ورکنگ دنوں کے اندر آگاہ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے