اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہورنیوز) حکومت نے پنجاب میں مختلف ہسپتالوں کے ایم ایس کے تقرر و تبادلے کر دیئے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ معین الدین جناح ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر، پروفیسر محسن شاہ کو ایم ایس کے عہدے سے ہٹا کر پی ایم او جناح ہسپتال خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالرحمان کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس مقرر ہو گئے۔

ڈاکٹر مامون اکبر قریشی کو میاں منشی ڈی ایچ کیو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر رانا خرم آفتاب کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بنا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر کامران آصف چلڈرن ہسپتال ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر جبکہ ڈاکٹر سعود افضل عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات کے ایم ایس تعینات ہو گئے۔

ڈاکٹر فیصل وحید ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال، ڈاکٹر سید فخر عباس شاہ نشتر ٹو ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مقرر، ڈاکٹر امتیاز احمد رانا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس تعینات ہو گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تقرریاں PCS ایکٹ 1974 کے تحت کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے