اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ہے۔

جو کے حساب سے 1100، کھجور 1600 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہو گا، کشمش 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے ادا کرنا ہوں گے، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200 روپے صدقہ و فدیہ صوم ادا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 33 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے فدیہ 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے جبکہ منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے ادا کرنا ہو گا، جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔

چیئرمین نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے، جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے