اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 330.54 قیمت فروخت : 331.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.44 قیمت فروخت : 381.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.49 قیمت فروخت : 196.84
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.71 قیمت فروخت : 205.08
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.07 قیمت فروخت : 916.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 519200 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475930 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8143 دس گرام : 6989
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی

09 Feb 2026
09 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں یونیفارم تبدیل ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا، الیکٹرک پٹرولنگ گاڑیاں سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی۔

حکام  نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے