اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: بسنت کا تیسرا روز، میوزک کنسرٹ میں غیر ملکی مہمان بھی لطف اندوز ہوئے

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہور نیوز۹ دہلی گیٹ میں وزارتِ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام بسنت بہار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تیسرے روز میوزک کنسرٹ میں غیر ملکی مہمان بھی لطف اندوز ہوئے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا،امریکہ اور برطانیہ سے فیملیاں لاہور میں بسنت منانے دہلی گیٹ پہنچیں۔

بسنت کے تیسرے روز میوزک کنسرٹ ہوا، گلوکار ندیم عباس لونے والا اور گلوکارہ میگا کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا، لوگ ندیم عباس کے گانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے جھومتے رہے،دہلی گیٹ کی چھت سے ملحقہ چھتوں پر کھڑے شہری بھی میوزک لائیو کنسرٹ انجوائے کرتے رہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بسنت کا وقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا ہے، بسنت اپنے عروج کو پہنچ چکی، شہریوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے بسنت کا وقت مزید بڑھایا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ صرف لاہور نہیں پورا پاکستان آج لاہور میں بسنت منا رہا ہے، قوم کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرنے پر قوم مریم نواز کا شکریہ ادا کر رہی ہے، مریم نواز نے صرف لاہور نہیں پورے پاکستان کے دل جیت لیے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی شہری اور بیرون ملک سے فیملیز لاہور آکر بسنت منا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے