اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فہد مصطفیٰ کی اہلیہ ثنا کے ہمراہ تصاویر وائرل,دوسری شادی کی افواہوں نے دم توڑ دیا

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(ویب ڈیسک)معروف میزبان فہد مصطفیٰ چند ماہ سے دوسری شادی کی افواہوں کے باعث کافی خبروں میں رہے ہیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کے ہمراہ ایک بار پھر چھا گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی تیزی سے پھیلنے والی تصاویر میں فہد مصطفیٰ اپنے چھوٹے سے خاندان کے ساتھ خوش و خرم دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصاویر ان کے بیٹے موسیٰ کی دسویں سالگرہ کی ہے جس میں انھوں نے اپنی اہلیہ ثنا فہد اور بیٹی فاطمہ کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔

فہد مصطفیٰ اور ثنا فہد کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی۔ دونوں کالج کے زمانے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور اب وہ دو بچوں فاطمہ اور موسیٰ کے والدین ہیں۔

بیٹے موسیٰ کی 10 ویں سالگرہ میں شوبز شخصیات سنیتا مارشل اور بینیتا ڈیوڈ سمیت قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔فہد اور ثنا نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور تقریب کے خوشگوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔

 

 

یہ تقریب اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی کہ ماضی میں فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔تاہم اس حوالے سے نہ تو فہد مصطفیٰ اور نہ ہی ثنا فہد نے کبھی کوئی باضابطہ بیان دیا۔

 

 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر یہ سوال اٹھایا جاتا رہا کہ دونوں میاں بیوی کم ہی ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھتی رہیں۔

سالگرہ کی اس تقریب میں دونوں کی ایک ساتھ موجودگی اور خوشگوار انداز نے مداحوں کی توجہ حاصل کی اور کئی صارفین نے اسے افواہوں کے برعکس ایک مثبت اشارہ قرار دیا۔

تقریب کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسیٰ نے دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ فہد مصطفیٰ اور ثنا فہد بیٹے کے ساتھ خوشی کے لمحات شیئر کرتے دکھائی دیے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے