اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ

08 Feb 2026
08 Feb 2026

(لاہورنیوز) نامور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ یوٹیوب وی لاگ میں لڑکیوں اور اُن کے والدین کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

 

بشریٰ انصاری اپنے تجربے اور مشاہدے کی بنیاد پر بعض اوقات نوجوان نسل کو مشورے دیتی نظر آتی رہتی ہیں، اپنے ایک حالیہ یو ٹیوب وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے ایک اہم ایشو کی جانب توجہ دلائی ہے جس پر معاشرے میں کم ہی بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے جا رہی ہیں جن کی پہلے ہی شادی ہو چکی ہو اور اس کے بچے بھی ہوں تو لڑکیوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ پہلی شادی کیوں ٹوٹی تھی۔

اداکارہ نے لڑکیوں اور ان کے والدین سے کہا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ اُس مرد سے شادی ٹوٹنے کی وجہ جانیں، یہ بھی ممکن ہے کہ قصور عورت کا ہو مگر ایسا کم ہی ہوتا ہے، کوئی بھی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے اپنے شوہر کو کسی بھی صورت چھوڑنا نہیں چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد کے لیے نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے لیکن عورت کے لیے یہ راستہ بہت دشوار گزار ہوتا ہے، لڑکی کے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ سنجیدگی سے تحقیقات کریں کہ پہلی شادی کیوں ختم ہوئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے پہلے حقیقت معلوم کرلی جائے۔ بعض مرد اپنی منفی عادات نہیں بدلتے اس لیے احتیاط بہت ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے