08 Feb 2026
(لاہور نیوز) بسنت کے آخری روز بھی صوبائی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 1200 سے زائد ریسکیور، 56 ایمبولینسز اور 24 فائر وہیکل اہم مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں لبرٹی، والڈ سٹی، یادگار، مزنگ، اچھرہ، شاد باغ اور داتا دربار سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں۔ مزید یہ کہ 23 ریسکیو سٹیشنز کے علاوہ اضافی پوائنٹس بھی مقرر کیے گئے ہیں اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر اس پورے آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔
ریسکیو حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ بسنت کے دوران احتیاط برتیں اور ہنگامی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔
