اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ،سخت مانیٹرنگ

07 Feb 2026
07 Feb 2026

(لاہور نیوز) سانحہ اسلام آباد کے تناظر میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک مقامات، مارکیٹوں اور رش والی جگہوں پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے، جبکہ پولیس ٹیموں کو ہاٹ سپاٹ ایریاز کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے، سپروائزری افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور سکیورٹی صورتحال کی متواتر نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرہ نیٹ ورک کے ذریعے شاہراہوں اور اہم مقامات کی کڑی نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے