06 Feb 2026
(لاہور نیوز) راوی روڈ کے علاقہ میں بسنت مناتے ہوئے نوجوان چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔
واقع کے متعلق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ 25سالہ سعد ساہیوال کا رہائشی تھا، راوی روڑ گلی نمبر 38 میں حکومتی اجازت پر پتنگ بازی کی جا رہی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق پتنگ بازی کے ساتھ ناچ گانا ہو رہا تھا، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری گرفتار کرنے پہنچ گئی نو جوان پولیس کے خوف سے نوجوان تیسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔
نوجوان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
