اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.30 قیمت فروخت : 40.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 329.63 قیمت فروخت : 330.22
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.91 قیمت فروخت : 379.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.14 قیمت فروخت : 194.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.22 قیمت فروخت : 916.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 513500 دس گرام : 440200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 470705 دس گرام : 403514
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8933 دس گرام : 7667
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت فیسٹیول: شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی سی لاہور

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول پر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

بسنت فیسٹیول کے پہلے روز ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ بسنت مناتے ہوئے حفاظتی اقدامات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے تاکہ یہ ثقافتی تہوار خوشیوں اور اچھی یادوں کا باعث بنے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے بسنت تہوار کے دوران سیفٹی پروٹوکولز اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، انتظامی افسران شہر بھر میں سیفٹی راڈز کی تنصیب اور منڈیروں کی حفاظت کے انتظامات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز  نے کہا کہ ملک بھر سے عوام بسنت منانے لاہور آ رہے ہیں اور جشن کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، انہوں  نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ بچوں کی حفاظت کیلئے چھتوں پر حفاظتی اقدامات لازمی یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے