اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔

پینل میں سابق عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ سٹارز کی شاندار فہرست شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا جس کے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان سمتھ اور ایان بشپ جیسے عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کمینٹری پینل میں پاکستان کے چار نام وسیم اکرم ، وقار یونس ، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں جب کہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

جب کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے اور یہ دونوں پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے