اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و ستم نے پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا: حمزہ شہباز

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر محض زمین کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقِ خودارادیت کا مقدمہ ہے۔

انہوں نے کشمیریوں سے یوم اظہار یکجہتی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی سنگینیں کشمیریوں کے جسموں کو تو زخمی کر سکتی ہیں، مگر ان کے دلوں میں موجزن آزادی کی تڑپ کو کبھی قید نہیں کر سکتیں،جب تک کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز حق نہیں ملتا، خطے میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیر میں دہائیوں سے جاری ظلم و ستم نے پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، بھارتی ظلم و بربریت کی تمام تر انتہاؤں کے باوجود کشمیری عوام کے پائے استقلال میں آج بھی کوئی لغزش نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کے لیے ہر فورم پر سینہ سپر رہے گا، پاکستان اور کشمیر کا رشتہ کلمۂ طیبہ اور جغرافیے کی ایسی مضبوط لکیر سے جڑا ہے جسے کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، دنیا کو یہ حقیقت سمجھنا ہو گی کہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے