اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا محفوظ بسنت منانے کیلئے مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا حکم

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے بسنت فیسٹول کے دوران ریڈ زون میں قائم پارکوں میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

جسٹس ملک اویس خالد نے گزشتہ سماعت کا تحریری عبوری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کے موقع پر تمام متعلقہ فریقین عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام سہولیات کو فعال رکھا جائے۔

سماعت کے دوران اے ڈی سی جی نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ تین ہسپتالوں کو موبلائز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے