اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بسنت کے موقع پر لاہور میں پولیو مہم بلا تعطل جاری رہے گی

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بسنت کے موقع پر پولیو کے خاتمے کی مہم بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 انسداد پولیو پروگرام کے مطابق شہر بھر میں 6 سے 8 فروری تک پولیو مہم معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

انسداد پولیو پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ خوشیوں کے اس تہوار میں بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا وقفہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بسنت کے دوران رش، نقل و حرکت اور دیگر مصروفیات کے باوجود فرنٹ لائن پولیو ورکرز متحرک رہیں گے اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

حکام کے مطابق بسنت کے موقع پر دیگر صوبوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی لاہور آمد متوقع ہے، جس کے باعث پولیو وائرس کے دوبارہ تعارف کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی ویکسینیشن انتظامات کیے گئے ہیں۔

انسداد پولیو پروگرام کے مطابق بسنت کے دوران موبائل ٹیمیں اور خصوصی چیک پوائنٹس بھی فعال رہیں گے تاکہ پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

انچارج پولیو پروگرام عدیل تصور نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ تہوار کی مصروفیات میں بچوں کی ویکسین کو ہرگز نظر انداز نہ کریں اور پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ انہوں نے عوام سے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحہ بھی ضائع نہ ہونے دیں، کیونکہ ہر قطرہ بچے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے