اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: ٹیموں نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کےلیے ٹیموں نے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔

کھلاڑیوں کی ریٹینشن میں زلمی نے بابر اعظم، قلندرز نے شاہین آفریدی، کراچی نے حسن علی، یونائیٹڈ نے شاداب خان، کوئٹہ نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے جبکہ حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ، صائم ایوب جیسے بڑے ناموں کو انکی ٹیموں نے ریلیز کردیا۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ریٹین کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ ریٹین کیا گیا۔

لاہور قلندرز

دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز  نے پی ایس ایل 11 کےلیے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ریٹین کیا ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کردیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا، سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا ہے جبکہ سلور کٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار، سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا ہے، سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ریٹین کیا گیا ہے، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری جبکہ اعظم خان، حیدر علی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری سے جبکہ محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11 کے لیے پلاٹینم میں ابرار احمد کو ریٹین کیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز، ایمرجنگ میں شامل حسین کو ریٹین کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا، ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو ریلیز کیا گیا ہے جبکہ گولڈ سے خرم شہزاد، حسیب اللّٰہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز کو جبکہ ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے بابر اعظم کو زلمی نے برقرار رکھا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو، گولڈ میں عبدالصمد، ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین کیا ہے جبکہ پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے