اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

03 Feb 2026
03 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے اپنے تحریری میں لکھا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکے ہیں، اس وقت عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں، سوموٹو کیس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

فیصلے کے متن میں لکھا گیا کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانیوں کا دکھ سمجھتے ہیں، ورثا کسی بھی معاملے پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں،تحقیقات کی نگرانی یا اسے مستقل زیرِ التوا رکھنا ملزم کے حقوق اور شفافیت کے منافی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے بین الاقوامی فورمز پر جانے کا معاملہ حکومت کی صوابدید اور خارجہ پالیسی پر چھوڑ دیا،خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (SJIT) کی اب تک کی کارروائی پر کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا ، ملزمان کی گرفتاری اور پاکستان میں ٹرائل کے لیے بلیک وارنٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ تحقیقات کی رفتار کینیا کے ساتھ سفارتی ہم آہنگی اور خود مختار ریاستوں کے قوانین کے تابع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے