03 Feb 2026
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، پریکٹیکل امتحانات ختم ہونے کے تین دن بعد نتائج جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق 43 میڈیکل کالجوں کے 5212 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 4795 پاس جبکہ 415 فیل قرار پائے، کامیابی کی شرح 92.03 فیصد رہی۔
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یارخان کے سید معیز الحق بخاری نے 1000 /924 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی تابندہ افضل نے 899 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کے ثقلین امداد نے 898 نمبر لے کر ایم بی بی ایس امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی، ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
