(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے دیا گیا گریس پیریڈ ختم ہو گیا ہے اور اب موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ نہ لگانا بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے۔
شہر میں بسنت کی مناسبت سے سیفٹی راڈ نہ لگانے والے شہریوں کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں، سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک چلانے والوں کو اب جرمانوں کے ساتھ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
پولیس کی تیز رفتاری کے نتیجے میں مختلف تھانوں میں سیفٹی راڈ کے بغیر سوار ہونے والے شہریوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، شہریوں کے خلاف یہ مقدمات پولیس کی مدعیت میں دفعہ 188 کے تحت درج کئے گئے ہیں، جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیلئے مخصوص ہے۔
ٹریفک حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیفٹی راڈ لازمی لگائیں تاکہ نہ صرف قانونی مشکلات سے بچ سکیں بلکہ بسنت کے دوران اپنی اور دوسروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔
