اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شان شاہد نے ایک بار پھر بھارت میں کام نہ کرنے پر وضاحت دے دی

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بھارت میں کام نہ کرنے سے متعلق اپنے مؤقف کی وضاحت کردی ہے۔

 

شان شاہد اس وقت اپنی نئی فلم بُھلہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ اداکارہ مونا لیزا بھی جلوہ گر ہوں گی۔ اپنی نئی فلم پر پریس بریفنگ کے دوران شان شاہد نے بھارت میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ ذاتی نوعیت کا ہے جبکہ وہ اسے کسی پر مسلط نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا وہ اس لیے بھارت میں کام نہیں کرتے کیونکہ ان کے والد کا نام ریاض شاہد ہے، جو پاکستان سے بےحد محبت کرنے والے عظیم ہدایتکار تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی اور کے والد کا نام بھی ریاض شاہد ہوتا تو وہ بھی شاید یہی فیصلہ کرتا۔

شان شاہد نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ وہ ان فنکاروں کے خلاف نہیں جو بھارت میں کام کرتے ہیں لیکن پاکستان میں فنکاروں کے لیے حالات مشکل ہیں، اس لیے جو جہاں کام کر سکتا ہے، اسے کرنا چاہیے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ علی ظفر یا مونا لیزا سمیت کسی فنکار کے بھارت میں کام کرنے کے خلاف نہیں، تاہم وہ خود اس حوالے سے اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان سے اس بارے میں اصرار نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ شان شاہد کا تعلق ایک معروف شوبز خاندان سے ہے۔ ان کے والد ریاض شاہد پاکستانی سینما کے نامور ہدایتکار تھے جبکہ ان کی والدہ نیلو بیگم بھی صفِ اول کی اداکارہ رہ چکی ہیں۔

شان شاہد کو ہمیشہ ان کے حب الوطنی پر مبنی مؤقف اور پاکستان میں رہ کر کام کرنے کی ترجیح پر سراہا جاتا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے