اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی: عطا تارڑ

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسی سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی بھارت کو بہت تکلیف ہے، جب تم آئے تھے تو دم دبا کر بھاگے تھے، سکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کے کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، آؤ پنجاب سے سیکھو، شہباز شریف پنجاب میں وزیراعلیٰ تھے تو بڑے بڑے پراجیکٹ بنے، اب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بڑے بڑے کام کررہی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم ان کو اربوں روپے دیتی ہے، ابھی تک کے پی کے میں ایک بھی کام نہیں کرسکے، ہمارے ہاں جب سیلاب آتا ہے تو وزیر اعلیٰ پنجاب ان کی مدد کرتے ہیں، یہ کے پی کے والے بتائیں تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا، باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے بد انتظامی اور بدعنوانی بھی ہے، وہاں کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ کرتی ہے تو پاک فوج آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ان کو مدد چاہیے ہوتی ہے کے پی کے کی حکومت غائب ہوتی ہے، ان کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، گورنر راج ایک آپشن ہے ہر وقت میسر ہوتا ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو مالی معاونت ملتی ہے سپورٹ ملتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک معمولی سا علاج ہوا اور اڈیالہ منتقل کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے رضامندی کے بعد ان کا طبی علاج کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے