اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پیپلز پارٹی کی ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ ریلی

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک “کشمیر بنے گا پاکستان” کے عنوان سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو مال روڈ پر پہنچتے پہنچتے ملین مارچ کی صورت اختیار کر گئی۔

ریلی میں لاہور کے چاروں ڈسٹرکٹس سے پارٹی کارکنوں کی سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں، جبکہ پیپلز یوتھ، لیبر یونین، رکشہ یونین اور وومن ونگ کے قافلوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے مختلف روٹس پر کارکن پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عظیم کارکنوں نے سی مال روڈ پر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پوری آن، بان اور شان کے ساتھ زندہ ہے۔ انہوں نے فیصل میر اور ڈاکٹر عائشہ کاپوری سمیت پوری ٹیم کو کامیاب ریلی کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کارکنوں نے آج تاریخ رقم کر دی ہے اور ان شاء اللہ پورا پاکستان پیپلز پارٹی کا میدان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ گھاس کھا لیں گے مگر ایٹمی پروگرام بنائیں گے، اور پیپلز پارٹی آج بھی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ “سب کے ساتھ یاری” پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے، ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور پاکستان میں سکون، امن اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے امن چاہتا ہے، تاہم جارحیت کرنے والوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جنگ کسی حکمران کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی اور بیروزگاری کے خلاف ہے۔

آخر میں راجہ پرویز اشرف نے کہا، “لاہوریو! تم لوگوں نے دل جیت لیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے