اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن کا سادگی سے شادی کرنے کا اعلان

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کے رجحان کے برعکس علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل تقریبات منعقد کرنا پسند کریں گی۔

سوشل میڈیا پر گفتگو کے دوران جب ان سے شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو تقریبات، نکاح اور ولیمے تک محدود ہوگی جس کا مقصد غیر ضروری دکھاوے کی بجائے سادگی کو ترجیح دینا ہے۔

علشبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئی اور صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ متعدد افراد نے ان کے سادگی کے فیصلے کو تو سراہا لیکن ساتھ ہی صارفین کی اکثریت نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو واقعی سادہ شادی کہا جاسکتا ہے؟

علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے