اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ لائبہ خان نے شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کردیں

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کیا۔

 

اداکارہ کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جبکہ نکاح کی خبر انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔اعلان کے بعد لائبہ خان نے شادی سے جڑی مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاورجیسی تقریبات شامل تھیں۔

تاہم لائبہ خان نے اپنی سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا جس سے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے لائبہ خان پر تنقید کی اور کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث کی گئی ۔

بعض افراد نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے مختلف الزامات بھی لگائےجبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی شادی اس طرح خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔تمام تر بحث کے بعد اب لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ہلدیایونٹ کی تصاویر شیئر جس میں تنقید کرنے والوں اور مداحوں کے لیے کیپشن میں لکھا کہ اب خوش، براہ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے