31 Jan 2026
(لاہور نیوز) سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے ہدایت دی ہے کہ تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز آن لائن مانیٹرنگ ایپلیکیشن کے ذریعے سکولوں کا معائنہ کریں گے۔
مانیٹرنگ ایپلیکیشن اس وقت ماہانہ سکول مانیٹرنگ کیلئے ایم ای ایز کی جانب سے استعمال ہو رہی ہے، اب تمام اے ای اوز کلاس روم آبزرویشن ٹول ایپلیکیشن کے ذریعے کلاس رومز کی کارکردگی اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق اے ای اوز کے لاگ اِنز ماہانہ مانیٹرنگ ایپ پر فوری طور پر جنریٹ کئے جائیں گے تاکہ ہر آفیسر اپنی ذمہ داری کے مطابق سکولوں کی باقاعدہ رپورٹنگ کر سکے۔
