اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

زائد المیعاد شناختی دستاویزات پر سی ایس ایس 2026 امتحان میں داخلہ ممنوع

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے 4 فروری سے شروع ہونے والے سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کے سلسلے میں رجسٹرڈ امیدواروں کیلئے اضافی ہدایات جاری کر دیں۔

ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل لازماً تجدید کرائیں، کیونکہ زائد المیعاد شناختی دستاویزات پر امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کمیشن  نے مزید کہا ہے کہ تمام امیدوار امتحان کے آغاز سے کم از کم 50 منٹ قبل اپنی مقررہ نشستوں پر موجود ہوں، امتحانی ہال میں کسی بھی قسم کا اضافی مواد لے جانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔

ایف پی ایس سی  نے امیدواروں پر زور دیا ہے کہ وہ پہلے سے جاری کردہ ہدایات کے ساتھ ساتھ نئی اضافی ہدایات پر بھی مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے