اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ نہیں ملے گا، وزارتِ مذہبی امور

31 Jan 2026
31 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے حج 2026 کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک سے متعلق اہم اعلان جاری کر دیا۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق تمام عازمینِ حج کیلئے سعودی ویزہ کے حصول کی خاطر بائیو میٹرک کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان  نے بتایا کہ عازمین ’’سعودی ویزہ بائیو‘‘ ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک جلد از جلد مکمل کر لیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے، حج ویزہ کے اجرا کیلئے سعودی بائیو میٹرک کا اندراج ضروری ہے۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی عازم کی بائیو میٹرک ایپ کے ذریعے مکمل نہ ہو سکے تو وہ 8 فروری سے قبل اپنے قریبی سعودی تاشیر سینٹر سے بائیو میٹرک ضرور کروائیں، مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک نہ کروانے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور  نے واضح کیا ہے کہ سعودی تاشیر سینٹرز سے متعلق مزید تفصیلات اور رہنمائی پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، جہاں سے عازمین مکمل معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے