اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔

نجی کالج میں ٹرافی کی رونمائی پر مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں، طالبات بھی سلیفیاں لیتی رہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش کے پہلے مرحلے میں لاہور کے نجی کالج میں  تقریب ہوئی، ٹرافی کی رونمائی  کے ساتھ ویمنز کرکٹ میچز کا بھی انعقاد کیا گیا۔

 

 

مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر  نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور  کرکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

 

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پاکستانی خواتین  کو دوسرے شعبوں کی طرح کرکٹ کے میدان میں بھی بہت آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی کے لاہور ٹور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔

ٹرافی کے ساتھ کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی شیڈول کیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر فینز کے لیے ٹرافی کی نمائش کی جائے گی۔

تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لئے نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے