اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علینہ عامر کی نازیبا ویڈیو کامعاملہ! ٹک ٹاکر کا معلومات دینے پر نقد انعام کا اعلان

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر نے نازیبا ویڈیو لیک کرنے سے متعلق معلومات دینے والے کیلئے نقد انعام کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پر جاری وضاحتی پیغام میں علینہ عامر نے بتایا کہ ابتدا میں انہوں نے اس معاملے کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ وہ خود ذہنی طور پر اس سے زیادہ متاثر نہیں تھیں، تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ مبینہ ویڈیو سیکڑوں پوسٹس میں بار بار شیئر کی جا رہی ہے تو انہیں لگا کہ اب بات کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ کسی بھی مواد کو پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا انتہائی اہم ہے۔ علینہ عامر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دوسروں کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، اس لیے کم از کم اتنی احتیاط تو کی جائے کہ جو ویڈیو یا خبر آگے بڑھائی جا رہی ہے وہ اصل ہے یا نہیں۔

 

 

اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی اپیل کی کہ ڈیپ فیک یا مصنوعی ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ خصوصاً لڑکیوں کو اس طرح کی مہمات سے تحفظ مل سکے۔

آخر میں علینہ عامر نے اعلان کیا کہ اگر کوئی شخص اس جعلی ویڈیو کے بنانے والے یا پھیلانے والے سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرتا ہے تو اسے نقد انعام دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد نہ صرف مجرموں تک پہنچنا ہے بلکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی بھی کرنا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے