اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکاء کی ملاقات

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی کی سربراہی میں 55ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی، وفد میں دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے 28 کورس ممبران بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کورس کے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فورسز بالخصوص پاکستان نیوی نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں میں حصہ نہایت کم ہے، اس کے باوجود ملک کو سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ انہیں سوشل میڈیا کے مثبت اور مؤثر استعمال کے لیے باقاعدہ تربیت دی جانی چاہیے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے میڈیا میں صرف منفی خبروں کو خبر سمجھا جاتا ہے، اس رجحان کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ سوشل میڈیا کو محض تفریح کے بجائے علم اور آگاہی کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے