29 Jan 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں معمولی تلخ پر طیش میں آ کر ملزم نے 16 سالہ نوجوان کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
کاہنہ کے علاقہ اصل سلیمان کے رہائشی عرفان کا اپنے ہمسایہ صدیق سے معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا، صدیق اپنے گھر سے چھری لایا اور چھری سے عرفان کی چھاتی پر وار کر دیئے۔
زخمی عرفان کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم صدیق موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہو گا۔
