29 Jan 2026
(لاہور نیوز) آؤٹ فال روڈ پر واقع ایک فارمیسی میں فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ فارمیسی ملازم ادریس جانبحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جانبحق نوجوان کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ضروری شواہد کی روشنی میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
لاش کو قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، اور ابتدائی تفتیش جاری ہے کہ فائرنگ کس وجہ سے اور کس نے کی۔
