اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صوبائی وزیر مواصلات کی شاہراہوں کے رائٹ آف وے سے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے شاہراہوں کے رائٹ آف وے پر موجود تجاوزات کے خاتمے کیلئے محکمہ ہائی وے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ناجائز اور غیر قانونی طور پر قائم سٹرکچر کو مسمار کیا جائے اور جن شاہراہوں پر تعمیراتی کام جاری ہے، ان کو ترجیح دی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شاہراہوں کے رائٹ آف وے پر کسی کو تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر مواصلات کی ہدایت پر محکمہ ہائی وے نے فوری طور پر آپریشن شروع کر دیا، لاہور میں بیدیاں روڈ اور ملتان وہاڑی منصوبے کے رائٹ آف وے پر موجود تجاوزات کو ہٹا کر مسمار کیا گیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ  نے کہا کہ صوبہ بھر کی عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں اور شاہراہوں کے رائٹ آف وے کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے