اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چودھری شوگر ملز کیس: مریم نواز کی رقم واپسی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

29 Jan 2026
29 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چودھری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے گارنٹی کی واپسی کے لیے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا، وکیل نیب نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا ہے، اس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ ٹرائل کورٹ سے بھی کیس ختم ہو گیا ہے؟ وکیل نے آگاہ کیا کہ قانون کے تحت اس کی ضرورت نہیں ہے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ نیب نے کیس ختم کر دیا لیکن متعلقہ ٹرائل کورٹ نے بھی حتمی منظوری دینی ہے،نیب چار فروری تک جواب جمع کرائے۔

درخواست گزار مریم نواز کی طرف سے مؤقف اپنایا گیا کہ نیب نے چودھری شوگر ملز کیس بے بنیاد قرار دے کر خارج کردیا ہے، چودھری شوگر ملز کیس ختم ہوچکا ہے، گارنٹی کے طور پر رکھوائے گئے 7کروڑ روپے واپس کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے