جرم وانصاف
پنجاب میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن، 2621 افراد گرفتار، لاکھوں پتنگیں، ڈور برآمد
29 Jan 2026
29 Jan 2026
(لاہور نیوز) رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2621 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2550 مقدمات درج کیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 944 پتنگیں اور 4184 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔
صوبائی دارالحکومت میں 1181 ملزمان گرفتار کیے گئے، 53 ہزار سے زائد پتنگیں اور 1073 ڈور چرخیاں ضبط کی گئیں۔ دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لیے لاہور میں ایک لاکھ 38 ہزار 893 حفاظتی راڈز بھی تقسیم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق 53 ہزار 752 افراد سے شورٹی بانڈز بھی لیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
