اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.31 قیمت فروخت : 40.38
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 335.44 قیمت فروخت : 336.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 385.90 قیمت فروخت : 386.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.39 قیمت فروخت : 195.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.61 قیمت فروخت : 205.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.59 قیمت فروخت : 74.72
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.05 قیمت فروخت : 918.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533300 دس گرام : 457200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 488855 دس گرام : 419097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11317 دس گرام : 9713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1010 پتنگیں اور خام مال برآمد

29 Jan 2026
29 Jan 2026

(لاہور نیوز) ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایات پر پتنگ فروشوں اور سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے پتنگوں کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم گاڑی سوار ملزمان  نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس  نے اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے بروقت کارروائی کر کے گاڑی کو راؤنڈ اپ کر لیا۔

کارروائی کے دوران دو پتنگ ڈیلرز عتیق اور حبیب کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا، ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1010 پتنگیں اور پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان  نے انکشاف کیا کہ وہ پشاور سے بذریعہ آن لائن آرڈر پتنگیں منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے