اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور لندن سے زیادہ محفوظ ہے۔

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں گاڑیوں کے کالے شیشے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کالے شیشوں سے متعلق بیرون ملک اضافی فیس جمع کرائی جاتی ہے، اگر کوئی سکیورٹی یا پھر شوق کے لیے کالے شیشے استعمال کرتا ہے تو وہ فیس دے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں ہدایت دی گئی تھی کہ پالیسی بننے تک کارروائی نہ کی جائے، اس کے باوجود شہریوں پر 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، اس پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کمیٹی ہمیں رہنمائی دے کیونکہ اس حوالے سے نہ وفاق اور نہ ہی صوبوں میں کوئی واضح پالیسی موجود ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے سوال اٹھایا کہ اگر پالیسی موجود نہیں تو جرمانے کیسے کیے جا رہے ہیں؟ جس پر طلال چوہدری نے جواب دیا کہ ایکسائز کے ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے، 10 سال قبل کالے شیشوں کے لیے سرٹیفکیٹ جاری ہوتے تھے تاہم ان کا غلط استعمال کیا گیا، کالے شیشے اب فیشن بن چکے ہیں اور لوگ سکن کی بیماری کا بہانہ بناتے ہیں جبکہ 50 ہزار روپے جرمانے کا قانون موجود ہے۔

اجلاس میں رکن کمیٹی ثمینہ ممتاز  نے سکیورٹی خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، کچے کے علاقے میں 6 پولیس اہلکاروں کی جانب سے بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جبکہ سکیورٹی خدشات کے باعث کمیٹی کا ایک رکن بھی شہید ہو چکا ہے۔

اس موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور جرائم دنیا بھر میں ہوتے ہیں تاہم لاہور لندن سے زیادہ محفوظ ہے، ان کے اس بیان پر سینیٹر طلحہ محمود نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اپر دیر میں لوگوں کو روک کر ان کے گلے کاٹے جا رہے ہیں اور یہاں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان لندن اور نیویارک سے زیادہ محفوظ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے