اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، 94 املاک سربمہر

27 Jan 2026
27 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ایل ڈی اے کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 2 غیر قانونی تعمیرات مسمار کیں جبکہ 94 املاک سربمہر کی گئیں، آپریشن سمن آباد، شادباغ، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ میں کیا گیا۔

سمن آباد میں 2 غیرقانونی تعمیرات مسمار کی گئیں، جبکہ شادباغ میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 25 املاک سیل کی گئیں، گلبرگ میں 14 املاک سربمہر کی گئیں، جبکہ جوہر ٹاؤن میں 30، سبزہ زار اور ڈیفنس روڈ پر 25 املاک سیل کی گئیں۔

سیل اور سربمہر کی گئی املاک میں نجی سکول، فوڈ پوائنٹ، کیفے، گراسری سٹور، کلینک، فارمیسی، بیوٹی سیلون، آٹو ورکشاپ، پراپرٹی آفس، ہارڈ ویئر اور الیکٹرک سٹور، دکانیں، دفاتر اور دیگر شامل ہیں۔

آپریشن چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی انجام دیا گیا، اس میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ ونگ، سیکورٹی اور پولیس  نے بھی حصہ لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے  نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نہ دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے