27 Jan 2026
(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہرارے میں کھیلے جانے والے سپر 6 مرحلے کے اہم میچ میں گرین شرٹس کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے کڑا امتحان ہے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤ بھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے۔
ٹورنامنٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے دو دو میچز میں چار چار پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
