اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت کی پیرا کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت

27 Jan 2026
27 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں پیرا فورس کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں 10 کنال اراضی کا قبضہ دلوانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پیرا کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد فیاض کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کوٹ رادھا کشن میں 21 کنال وراثتی زمین موجود ہے۔

درخواست گزار نے 10 کنال اراضی خود خریدی جو کہ درخواست گزار کے نام ہے، درخواست گزار نے بتایا کہ وراثتی زمین کی تقسیم کے بجائے پیرا فورس نے 10 کنال ذاتی اراضی پر فیملی ممبران کو قبضہ کرا دیا، لہٰذا عدالت 10 کنال اراضی پر پیرا فورس کی جانب سے کرایا گیا قبضہ ختم کرنے کا حکم دے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پیرا فورس قبضہ دلوا سکتی ہے، پیرا کیسے قبضہ دلوا سکتا ہے؟ انکے پاس کیا اختیار ہے؟

پیرا کے وکیل نے بتایا کہ پیرا نے قبضہ نہیں لیکر دیا یہ شاید کسی ریونیو افسر نے کرایا ہوگا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لیے ریونیو افسر کچھ نہیں ہے آپ ہمیں لکھ کر دیں کہ قبضہ پیرا نہیں چھڑایا۔

عدالت نے پیرا فورس کے وکیل کو قبضہ نہ دلوانے سے متعلق تحریری بیان دینے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے