اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 332.02 قیمت فروخت : 332.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.29 قیمت فروخت : 382.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.47 قیمت فروخت : 193.82
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.49 قیمت فروخت : 204.86
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.63 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.61 قیمت فروخت : 918.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 522300 دس گرام : 447800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 478772 دس گرام : 410480
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 10826 دس گرام : 9291
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

27 Jan 2026
27 Jan 2026

لاہور: (محمد اشفاق) پنجاب پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالتوں (اے ٹی سی) کے ججز کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے 11 نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گاڑیوں کی خریداری کیلئے 23 کروڑ 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی سمری ارسال کر دی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی ڈویژن لاہور جوڈیشری کی سکیورٹی کے فوکل پرسن ہیں، جبکہ ملک کے عدالتی نظام کو سکیورٹی تھریٹس لاحق ہیں، سکیورٹی تھریٹس سے متعلق مراسلہ بھی سمری کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق اے ٹی سی ججز کی سکیورٹی کیلئے 11 نئی گاڑیاں خریدنے پر 14 کروڑ 18 لاکھ 45 ہزار روپے درکار ہوں گے، جبکہ ایک گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کیلئے مزید 9 کروڑ 68 لاکھ روپے درکار ہوں گے، جبکہ ایک گاڑی کو بلٹ پروف بنانے پر 88 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

مراسلے میں نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے